جیکب آباد میں بارودی مواد سے ٹرینوں کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 15:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)جیکب آباد میں بارودی مواد سے ٹرینوں کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ‘ ٹریک سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے ٹریک کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں باجو موڑ کے علاقے میں نامعلوم تخریب کاروں نے ریلوے ٹریک پر بھاری مقدار میں بارودی مواد نصب کر دیا ، اطلاع ملنے پر پولیس ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ۔سرچ آپریشن کے دوران ریلوے ٹریک سے بارودی مواد برآمد کیا کر لیا گیا بم ڈسپوزل سکواڈ نے مکمل تلاشی کے بعد ٹریک کو کلیئر قرار دے دیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔