سٹی پولیس پہلی مرتبہ پولیس آپریشن اور نگرانی کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال کرے گی
جمعہ 3 جولائی 2015 15:10
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سٹی پولیس پہلی مرتبہ پولیس آپریشن اور نگرانی کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال کرے گی تقریباً پچاس کیمرے حال ہی میں پنجاب پولیس کی جانب سے حاصل کیے ہیں، جنہیں راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ایک کیمرے کا وزن تقریبا 1200 گرام ہے تاہم پولیس اہلکاروں نے اب تک اس نئے گیجٹ کو آپریٹ کرنے کی تربیت حاصل نہیں کی ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ سہالہ کالج کی پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس بھی ڈرون کیمرے حاصل کریگی جن کے ذریعے مجرموں کے اڈّوں، احتجاجی مظاہروں اور دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی نگرانی کی جائے گی۔
یہ ڈرون کیمروں کو استعمال کرنا آسان ہے اور ان میں وڈیو شوٹ کرنے کے لیے اور فوٹوگراف لینے کے لیے کیمرے نصب ہیں اس کی فوٹیج براہ رست لیپ ٹاپ یا موبائل فون پر موصول ہوتی ہے۔(جاری ہے)
اس ڈیوائس کا آپریٹر وڈیو شوٹنگ کے دوران اس کے زاویوں کو تبدیل کرسکتا ہے۔ ان کی پرواز کا زیادہ سے زیادہ وقت 25 منٹ ہے۔سٹی پولیس افسر اسرار احمد عباسی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ یہ ڈرون کیمرے پولیس نگرانی کیلئے استعمال کرے گی، خاص طور پر احتجاج کے دوران تاہم اس کو آپریٹ کرنے کے لیے ایک ماہر کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایک آئی ٹی کے ماہر قابل پولیس اہلکاروں کی اس ڈیوائس کو آپریٹ کرنے کی تربیت دیں گے۔ریموٹ کے ذریعے کنٹرول ہونے والا یہ ڈرون پندرہ میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پرواز کرتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 60 میٹر کی بلندی سے تصاویر لے سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.