سعودی عرب،ٹین ایجر کی ’مردہ دادا‘ کیساتھ تضحیک آمیزسیلفی، سماجی حلقے چیخ پڑے، تحقیقات شروع

جمعہ 3 جولائی 2015 14:53

سعودی عرب،ٹین ایجر کی ’مردہ دادا‘ کیساتھ تضحیک آمیزسیلفی، سماجی حلقے ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) سعودی عرب میں ایک ٹین ایجرکی شرمناک سیلفی پر سماجی حلقے چیخ پڑے، مردہ دادا کے ساتھ سیلفی لینے پر سعودی حکام نے تحقیقات شروع کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کل نوجوانوں میں سیلفی لینے کا جنون پایا جاتا ہے اور اس ہلکی پھلکی ایکٹوٹی سے سب ہی محظوظ بھی ہوتے ہیں، لیکن سعودی عرب میں ایک ٹین ایجر نے ایسی سیلفی لی کہ دیکھنے والوں کے سرشرم سے جھک گئے۔

درد مند دل رکھنے والے غصے سے چیخ پڑے۔

(جاری ہے)

سعودی ٹین ایجر نے اپنے دادا کے ساتھ سیلفی اس کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پرپوسٹ کی” گڈ بائے دادا“،جس کے بعد غصے، مذمت اور تنقید کا طوفان کھڑا ہوگیا۔ اس غیراخلاقی ایشو کو ہر ایک نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کو یہ پتہ چلانا ہوگا کہ وہ ایک مردے کی عزت و وقار کا تحفظ کیوں نہ کرسکے؟ اور ٹین ایجر نے یہ سیلفی کیسے لی؟۔مدینہ میں محکمہ صحت کے حکام اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایک وکیل کا کہنا ہے کہ ٹین ایجر کا یہ عمل ایک قابل سزا جرم ہے اور معاشرہ اس قسم کے رویے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :