گوجرانوالہ ٹرین حادثہ ، پاکستان ایکسپریس کا روٹ تبدیل کردیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 14:50

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سانگلہ ہل وزیر آباد ریلوے سیکشن پر جامکے چٹھہ کے ساتھ نہر کا پل ٹوٹنے کے حادثہ کے بعد پاکستان ریلوے نے راولپنڈی سے کراچی براستہ سانگلہ ہل حافظ آباد آنے جانے والی ٹرین پاکستان ایکسپریس کا روٹ تبدیل کردیا۔

(جاری ہے)

نئے شیڈول کے مطابق اب پاکستان ایکسپریس کراچی سے آکر فیصل آباد‘ چک جھمرہ‘ سرگودھا‘ لالہ موسیٰ سے گزرتی ہوئی راولپنڈی جائے گی اسی طرح راولپنڈی سے کراچی جاتے وقت بھی اسی روٹ سے گزر کر فیصل آباد سے کراچی جائے گی اب سانگلہ ہل ‘ سکیھکی‘ حافظ آباد‘ وزیر آباد کے مسافر اس ٹرین کے سفر سے محروم ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :