دہشت گردی اور توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے

وزیر اعظم نواز شریف کی جرمن سفیر سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 3 جولائی 2015 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم نوازشریف سے جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سائرل نن نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردی اور توانائی کی قلت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا اور جرمنی کے تجارتی اور اقتصادی وفود کی پاکستان آمد کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :