وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

جمعہ 3 جولائی 2015 14:48

مری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء سمیت مری ڈویلپمنٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین حمزہ شریف بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقدہواجس میں وفاقی وزیر پرویز رشید‘ شاہد خاقان عباسی‘ مری ڈویلپمنٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین حمزہ شریف اور ڈاکٹر آصف کرمانی نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مری کے سیاحتی مقام پر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے۔ وزیراعظم نے مری کے مسائل کے حل اور سیاحتی مقام میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔