انتخابی دھاندلی کیس میں فریقین کے دلائل مکمل،کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
جمعہ 3 جولائی 2015 14:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 2013 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے تین رکنی عدالتی کمیشن نے کارروائی مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عدالتی کمیشن نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گا۔کمیشن کے 86 روز کے دوران 39 اجلاس ہوئے جس میں پارلیمنٹ میں موجود متعدد سیاسی جماعتوں نے اس عدالتی کمیشن کی کارروائی میں حصہ لیا۔
جمعہ کو الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کسی طور پر بھی ان انتخابات میں منتظم دھاندلی کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔اْنھوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی انتخابات تکنیکی غلطیوں سے پاک نہیں ہوتے لیکن اْنھیں کسی طور پر بھی منظم دھاندلی کے ساتھ منسلک نہیں کیا جا سکتا۔(جاری ہے)
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ان انتخابات میں دھاندلی کے ٹھوس شواہد بھی پیش نہیں کیے جا سکے اور محض مفروضوں پر دھاندلی کو ثابت نہیں کیا جا سکتا۔
کمیشن کے سربراہ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ پنجاب میں ریٹرننگ افسران کو یہ ذمہ داری کیوں دی گئی کہ وہ بیلٹ پیپروں کی چھپائی کے لیے اپنی تجاویز دیں جبکہ دیگر صوبوں میں الیکشن کمیشن نے رجسڑڈ ووٹروں کے حساب سے بیلٹ پیپر چھاپے تھے؟۔اس پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی رجسڑڈ ووٹروں کے حساب سے بیلٹ پیپر چھاپے گئے تھے۔اْنھوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں رجسڑڈ ووٹوں سے زیادہ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں لیکن ان کو کسی طور پر بھی منظم دھاندلی کے زمرے میں نہیں لایا جا سکتا۔دلائل مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکلا اب اپنی چھٹیاں منائیں جبکہ کمیشن اپنا کام جاری رکھے گا۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.