کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ کے ٹی وی چینل کا حکم امتناع ختم کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 14:39

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ نے آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے ٹی وی چینل کا حکم امتناع ختم کردیا۔ایگزیکٹ کے ٹی وی چینل کے ڈائریکٹرز کی سکیورٹی کلئرینس کے معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے چینل کے ڈائریکٹرزکو دوبارہ سکیورٹی کلئیرنس حاصل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ٹی وی چینل کے چاروں ڈائریکٹرز شعیب شیخ، وقاص عتیق،ثروت بشیراورعائشہ شیخ کو دوبارہ سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹ انتظامیہ نے 2013ء میں لبیک ٹی وی کےلئے شعیب شیخ اور دیگر کو بطور ڈائریکٹر شامل کیا تھا، بعد ازاں وزارت داخلہ نے چاروں ڈائریکٹرز کی سکیورٹی کلیئرنس ختم کر دی تھی جس کے خلاف شعیب شیخ اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناع حاصل کررکھا تھا۔وزارت اطلاعات کے مطابق بول گروپ نے 2013 ء میں لبیک کے نام سے لائسنس لیا تھا جس میں 2 ڈائریکٹر ظاہر کئے گئے۔کچھ عرصے بعد شعیب شیخ ، ان کی اہلیہ اور بہنوئی سمیت 4مزید ڈائریکٹرز شامل کئے گئے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں انتظامیہ کی تبدیلی کے لئے سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنا بھی ضروری قرار دیا.

متعلقہ عنوان :