ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے پاک فوج اور ریلوے کی مشترکہ ٹیم نے کام کا آغازکردیا

جمعہ 3 جولائی 2015 14:22

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے پاک فوج اور ریلوے کی مشترکہ ٹیم نے کام کا آغازکردیا ہے ، بہترگھنٹوں میں رپورٹ اعلی حکام کو پیش کرے گی ذرائع کے مطابق پاک فوج اورریلوے کے حکام پرمشتمل مشترکہ ٹیم نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا تحقیقاتی ٹیم میں پاک فوج انجینئرنگ کورکے جنرل بریگیڈیئر ‘ریلوے کے فیڈرل انسپکٹرمیاں ارشد اور اے جی ایم ہمایوں رشید مشترکہ ٹیم میں شامل ہیں تحقیقاتی ٹیم جائے حادثہ کے مقام پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے ‘ تحقیقاتی ٹیم ٹرین کے زخمی اسسٹنٹ ڈرائیور، گارڈ اوردیگر مسافروں کے بیانات بھی ریکارڈ کریگی ‘ہیڈ چناواں کے تباہ شدر پل کی مرمت کیلئے بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہیں، ریلوے کے انجینئرز کی زیرنگرانی تباہ شدہ پل کی مرمت اورٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا پل کی مرمت کے بعد انجن اوربوگیوں کونہرسے نکالا جائیگا،حادثے میں ٹرین کی چار بوگیاں اورانجن نہرمیں گرے تھے ۔

متعلقہ عنوان :