گوجرانوالہ ٹرین حادثہ ‘جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی

جمعہ 3 جولائی 2015 14:19

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ‘نہرسے مزید چار لاشیں نکال لی گئیں ،دو کی تلاش دجاری ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالا ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد19ہو گئی ہے 19 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے،حادثے کے مقام پرریسکیو آپریشن دن بھر جاری رہا جس کی نگرانی کورکمانڈرگجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل غیوراحمد کر رہے تھے رات گئے مزید چار لاشیں نکالی گئی جن کی شناخت صوبیدارمیجراسلام،نائیک عارف اور نصیرکے نام سے ہوئی، ایک کمسن بچے کی بھی لاش ملی ،جائے حادثہ پر فوجی ٹیمیں اور سول ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں مصروف رہیں ۔

متعلقہ عنوان :