دھرنے کی سیاست کر نے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ‘ وزیر خزانہ

جمعہ 3 جولائی 2015 14:19

دھرنے کی سیاست کر نے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ‘ وزیر خزانہ

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دھرنے کی سیاست کر نے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہاکہ 2013کے عام انتخابات شفاف ترین الیکشن تھے انہوں نے کہاکہ دھرنے کی سیاست کر نے والے اب منہ چھپاپے پھر رے ہیں وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ حکومت ملک کی معاشی ترقی کو صحیح ڈگر پر لے آئی ہے،خوشحالی جلد ہی آئے گی ۔

(جاری ہے)

اسحاق دار نے کہا کہ بس پاک چین اقتصادی راہداری مکمل ہونے کی دیر ہے ،پاکستان بہت مضبوط ہوجائیگا۔