سانحہ گوجرانوالہ کے بعد بلوچستان میں ریلوے کے تمام پلوں اور سرنگوں کی انسپکشن کا فیصلہ

جمعہ 3 جولائی 2015 14:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سانحہ گوجرانوالہ کے بعد بلوچستان میں ریلوے کے تمام پلوں اور سرنگوں کی انسپیکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق ڈی ایس ریلوے فیض محمد بگٹی نے گوجرانوالہ میں ٹرین حادثے کے بعد صوبے بھر میں ریلوے کے پلوں اور سرنگوں کی انسپیکشن کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں ‘ بلوچستان میں ریلوے کی 34 سرنگوں اور متعدد پلوں پر لیویز کے ساتھ دیگر فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی 4 بوگیاں نہر میں گر گئی تھیں جس کے نتیجے میں 4 فوجی افسران سمیت 18 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :