اسلام آباد :افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، افغانستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 14:02

اسلام آباد :افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، افغانستان کی جانب سے سرحدی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : پاکستان دفتر خارجہ نے افغان سفیر کو طلب کر لیا. جہاں افغان سفیر کا پاکستانی حکومت کی جانب سے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا. تفصیلات کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے پاکستان قونصلیٹ قندھار کے افسر کو حراست میں لینے پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا. واضح رہے کہ افغان پولیس نے انگور اڈہ گیٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو پاکستانی اہلکاروں کو زخمی بھی کر دیا تھا،دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی افسر کو زبر دستی گرفتار کر کے لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان تعلقات قریبی، دوستانہ اور مضبوط ہیں جن میں پہلے سے بھی کہیں درجے زیادہ بہتری آئی ہے تاہم تعلقات کے اس نہج پر اس قسم کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں.