گجرات : وکلا نے سول جج شوکت حیات کی عدالت کو تالا لگا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 13:31

گجرات(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : ایڈووکیٹ اور سول جج کے مابین پیشی کی تاریخ پر تکرار کے بعد وکلا نے سول جج شوکت حیات کی عدالت کو تالا لگا دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیشی کی تاریخ کو لے کر سول جج شوکت حیات اور ایڈووکیٹ حقان کے مابین تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد 25 کے قریب وکلا نے عدالت کا محاصرہ کیا اور مقفل کر دیا.تاہم سیکرٹری بار کی مداخلت پر عدالت کا تالا کھول دیا گیا جبکہ وکلا اور جج کے مابین مذاکرات ابھی جاری ہیں.

متعلقہ عنوان :