لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 13:23

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا. اجلاس میں سانحہ گوجرانوالہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی گئی جبکہ تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا.

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس میں سانحہ کے شہدا کے لواحقین کی مالی معاونت کرنے کا فیصلہ کیا گیا. یاد رہے کہ گذشتہ روز اسپیشل ٹرین کی تین بوگیاں ہیڈ چناواں لے قریب پل ٹوٹنے کے باعث نہر میں ڈوب گئی تھیں . حادثہ میں پاک فوج کے جوانوں سمیت 18 افراد جاں بحق ہوئے . تاہم فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.