Live Updates

اسلام آباد : خان صاحب کب تک یو ٹرن لیتے رہیں گے؟؟ عمران خان تبدیلی کا مطلب سمجھتے ہیں روز اپنا موقف تبدیل کرنا۔ ن لیگ رہنما طلال چوہدری میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 13:04

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے بات رتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان تبدیلی کا مطلب ہر روز اپنا موقف بدلنے کو سمجھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سرکاری اداروں پر حملہ کیا ہے. لیکن ن لیگ نے سر کاری اداروں کے لئے کیس لڑا جس پر فخر ہے.

(جاری ہے)

ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ کب تک یو ٹرن لیتے رہیں گے. انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے بیانات سے پاکستان کو ناکام ملک ثابت کرنا چاہتے ہیں. عمران خان نے پہلے کہا کہ ہم ٹربیونل کو نہیں مانتے اور پھر سر جھکا کر کہا کہ اب مانتے ہیں. طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ڈیل کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات