سندھ میں کالعدم تنظیموں کا نیا نیٹ ورک قائم ہونے کا انکشاف

جمعہ 3 جولائی 2015 12:09

سندھ میں کالعدم تنظیموں کا نیا نیٹ ورک قائم ہونے کا انکشاف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ میں کالعدم تنظیموں نے اپنا نیا نیٹ ورک قائم کرکے خود کش بمبار تیار کر رہا ہے، محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں نے صوبہ سندھ میں ایک نیا نیٹ ورک قائم کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نیٹ ورک دہشتگرد آصف چھوٹو اور چاچا سندھی نے تیار کیا ہے۔کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق سندھ میں دہشتگردی کے واقعات میں چاچا سندھی گروپ ملوث ہے۔ دہشتگردی کیلئے چاچا سندھی گروپ کو خلیل نامی دہشتگرد خود کش بمبار فراہم کرتا ہے جبکہ آصف چھوٹو کو وانا کا حاجی صاحب اور جھل مگسی کا مولوی خالد سپورٹ کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا کا مرکزی کردار القاعدہ کا طاہر عرف سائیں بھی آصف چھوٹو گروپ کا حصہ ہے

متعلقہ عنوان :