ریلوے ٹریک پر قائم 159 پل خستہ حال ہیں اور اپنی عمر پوری کر چکے ہیں
جمعہ 3 جولائی 2015 12:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ریلوے ٹریک پر قائم 159 پل خستہ حال ہیں اور اپنی عمر پوری کر چکے ہیں ان میں سے بیشتر پل برطانوی دور حکومت میں بنائے گئے تھے اور آج بھی ریلوے ٹریفک کی گزرگاہ بنے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں ریلوے ٹریکس پر 13 ہزار 995 پل ہیں جن میں 150 کے قریب پل نہروں اور دریاوں پر بنائے گئے ہیں تمام پلوں کا ماہانہ بنیادوں پر عارضی اور سالانہ بنیاد پر ایک مرتبہ جامع معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ نہروں اور دریاوں پر قائم پلوں کی تکنیکی بنیادوں پر انسپکشن وقتاً فوقتاً جاری رہتی ہے۔
اس ضمن میں شعبہ انفراسٹرکچر کے سربراہ ہمایوں رشید نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں حادثے کا سبب بننے والے پل کا جنوری 2015 میں تفصیلی اور جامع معائنہ کیا گیا اور پل کی فاؤنڈیشن، ستون کو مضبوط اورٹرین کے لیے فٹ قرار دیا گیاتھا۔(جاری ہے)
ریلوے ذرائع کے مطابق ملتان سے سکھر کے ٹریک کے درمیان برطانوی دور حکومت میں بننے والے 40 سے زائد ریلوے پل اپنی عمر پوری کرچکے ہیں ان پلوں میں بہاولپور کے قریب دریائے ستلج پر واقع پل بھی شامل ہے جو کبھی بھی کسی حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں یہ تمام پل مختلف نہروں اور دریاوں پر واقع ہیں ۔
ریلوے پلوں کامعائنہ کرنا خود مختار ادارے فیڈرل گورنمنٹ انسپکشن ریلوے کی ذمہ داری ہے جو شیڈول کے مطابق سال بھر ان پلوں کا معائنہ جاری رکھتا ہے اس شعبے کی رپورٹ پر وزارت ریلوے پلوں کی فوری مرمت یقینی بناتی ہے۔شعبہ انفراسٹرکچر نے جامعہ معائنہ رپورٹ میں 159 پلوں کو خستہ حال قرار دے رکھا ہے، جن کی مرمت کے لیے وزارت ریلوے نے سالانہ 40 کروڑ روپے مختص کیے ہیں ، ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ دو سال میں 73 پل مرمت کیے گئے جبکہ رواں سال 21 پلوں کی مرمت کا ہدف مقررکیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.