ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم خالد شمیم کی آمدورفت کا امیگریشن ریکارڈ مل گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 12:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم خالد شمیم کی آمدورفت کا امیگریشن ریکارڈ مل گیا ہے۔ ریکارڈ میں ملزم کی تمام سفری تفصیلات موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم خالد شمیم کی بیرون ملک آمد ورفت کے ریکارڈ سے پتہ چل گیا کہ ملزم پاکستان سے باہر کب اور کہاں گیا۔

(جاری ہے)

امیگریشن ریکارڈ کے مطابق ملزم خالد شمیم نے 2005 سے 2010 کے دوران 8 بار بیرون ملک سفر کیا۔خالد شمیم نے پاسپورٹ نمبر اے آر ایس 151461 پر پی آئی اے، گلف ائر،ترکش ائرلائن اور امارات ائر لائن کے ذریعے سفر کیے۔ریکارڈ کے مطابق خالد شمیم کے تمام دورے مختصر دورانیے کے تھے۔آخری بار ملزم خالد شمیم 18ستمبر 2010 کو ملک سے باہر گیا اور22 ستمبر 2010 کو اسکی واپسی ہوئی تھی۔و|ضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق کنوینئر ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010کولند ن کے علاقے ایجوئیر میں ان کے گھر کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :