تربت ، ایف سی کی کارروائی ، دو دہشتگرد گرفتار ، 56 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد

جمعہ 3 جولائی 2015 11:52

تربت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) تربت میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ لسبیلہ میں دو آئل ٹینکرز سے چھپن ہزار لیٹر سمگل شدہ ڈیزل بھی برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق خفیہ اطلاع پر تربت کے علاقے آبسر میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ایف سی نے لسبیلہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو آئل ٹینکرز سے کراچی سمگل کیا جانے والا چھپن ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا ، سمگل کیا جانے والا ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :