قلعہ عبداللہ میں ٹرین یرغمال بنانے کی کوشش ناکام، 16 اسمگلر گرفتار

جمعہ 3 جولائی 2015 11:41

قلعہ عبداللہ میں ٹرین یرغمال بنانے کی کوشش ناکام، 16 اسمگلر گرفتار

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء )فرنٹئیرکانسٹبلری اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر ٹرین کو یرغمال بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان ایف سی نے کہاہے کہ ایف سی اور پولیس نے قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلا باغ میں کارروائی کرتے ہوئے چمن سے آنے والی مسافر ٹرین کو یرغمال بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 مسافروں کو گرفتارکرلیا جب کہ ریلوے عملے اور مسافروں کو بازیاب کراتے ہوئے اسمگل شدہ اشیا بھی برآمد کرلیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسمگلروں نے ڈرائیور اورعملے کو یرغمال بنا کر ٹرین زبردستی کوئٹہ روانہ کی جب کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں پر اسمگلروں کی جانب سے پتھراوٴ بھی کیا گیا۔