گوجرانوالہ ٹرین حادثہ،نہر سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی
جمعہ 3 جولائی 2015 11:41
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) گوجرانوالہ میں ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث نہر میں گرنے والی ٹرین کی بوگیوں سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ۔ گزشتہ روز پنوعاقل سے کھاریاں جانے والی ٹرین ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث نہر میں گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 فوجی افسروں سمیت 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
جمعہ کی صبح جب ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا تو مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہو گئی ۔(جاری ہے)
لاشوں کی شناخت صوبیدار میجر اسلام، نائیک عارف اور نصیر کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ ایک لاش بچے کی تھی۔ پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر اور سپیشل سروسز گروپ کے ماہر غوطہ خور ہیڈ چھناواں کے قریب امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے ۔
دوسری طرف ریلیف انجن کو پل تک پہنچانے کیلئے متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام جاری رہا۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ براہ راست امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرتے رہے۔ پنو عاقل سے کھاریاں جانے والی ٹرین گزشتہ روز دن بارہ بجے کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ ٹرین میں چھ مسافر بوگیوں کے علاوہ اکیس مال بردار بوگیاں بھی تھیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.