جیکب آباد : ٹھل کے قریب ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 10:49

جیکب آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : جیکب آباد میں ٹھل کےقریب ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا . تفصیلات کے مطابق ٹھل کے قریب انڑ واہ ریلوے ٹریک پر خفیہ اطلاع پر حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کی ، جس کے دوران تین کلو وزنی بم اور راکٹ لانچر کا گولہ برآمد کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کرکے بم کو ناکارہ بنادیاگیا۔

متعلقہ عنوان :