آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاگوجرانوالہ سی ایم ایچ کا دورہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی

جمعرات 2 جولائی 2015 23:45

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 جولائی۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گوجرانوالہ میں سی ایم ایچ کا دورہ کیا جہاں انھوں نے ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف گوجرانولہ پہنچ گئے جہاں انھوں سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔آرمی چیف نے زخمیوں کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور زخمیوں کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ قدرتی حادثہ ہے بہت سے جوان جو شہید ہوئے انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہماری زخمیوں کیلئے دلی ہمدردیاں ہیں۔