وزارت خزانہ نے سٹیل مل ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 96کروڑجاری کردیئے

جمعرات 2 جولائی 2015 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزارت خزانہ نے سٹیل مل کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 96کروڑجاری کردیئے ،ملازمین کومارچ اوراپریل کی تنخواہیں اداکی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سٹیل ملزنے حکومت سے ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگراخراجات کے لئے بیل آوٴٹ پیکج کیلئے خطیررقم کامطالبہ کیاتھاتاہم ای سی سی کے اجلا س میں سٹیل ملزکیلئے تنخواہوں کے علاوہ دیگراخراجات کے لئے رقم کی فراہمی کی منظوری نہیں دی گئی اورمل انتظامیہ کوہدایت کی گئی کہ وہ سٹیل ملزکی نجکاری کے سلسلے میں ضروری اقدمات کریں واضح رہے کہ بیل آوٴٹ پیکج نہ ملنے سے ستیل ملزکی پیداوارکافی حدتک کم ہوچکی ہے اورملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہیں ،وزارت خزانہ نے ملازمین کوعیدپرتنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 96کروڑروپے جاری کردیئے ہیں ،اس رقم سے ملازمین کو2ماہ مارچ اوراپریل کی تنخواہیں اداکی جائیں گی جبکہ مئی اورجون کی تنخواہیں اب بھی باقی رہیں گی

متعلقہ عنوان :