اسلام آبادمیں کانگو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

پمزہسپتال میں 5کانگوائرس مریضوں میں سے 2وفات پاگئے، 3کاعلاج جاری

جمعرات 2 جولائی 2015 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)اسلام آبادمیں ایک اورکانگووائرس کے مرض میں مشتبہ مریض کی تشخیص ہوگئی ،پمزہسپتال میں 5کانگوائرس مریضوں میں سے 2وفات پاگئے جبکہ 3کاعلاج جاری ہے ۔

(جاری ہے)

کوذرائع سے معلوم ہواہے کہ پمزہسپتال میں عبداللہ نامی شخص جوکہ افغانستان کارہائشی ہے جنہیں گزشتہ روزہسپتال لایاگیاتومعلوم ہواہے کہ انہیں کانگووائرس ہے ،ڈاکٹرزٹیم نے انہیں فوری طورپرمحصوص وارڈمیں منتقل کرتے ہوئے علاج شروع کردیاہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل 4مریض کانگووائرس کے داخل تھے جن میں سے 2دم توڑگئے تھے جبکہ دوکااعلاج جاری تھا