یہ تاثرغلط ہے کہ پی پی پی اب مرحومہ اورمغفورہ ہوچکی ہے ،ندیم افضل چن

پارٹی پربراوقت ضرورہے مگربہت جلدعوام میں پہلے کی طرح مقبول ہوگی،بیان

جمعرات 2 جولائی 2015 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)سابق صدرآصف علی زردار ی کے سیاسی مشیرندیم افضل چن نے کہاہے کہ یہ تاثرغلط ہے کہ پی پی پی اب مرحومہ اورمغفورہ ہوچکی ہے ،پیپلزپارٹی پربراوقت ضرورہے مگربہت جلدعوام میں پہلے کی طرح مقبول ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارگزشتہ روزاپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ رویہ درست نہیں ہے کہ جب پارٹی پربراوقت آئے تواسے چھوڑدیاجائے بلکہ پارٹی کے اندررہتے ہوئے اپنی آوازاٹھانی چہائے یاتوقیادت کوقائل کرلیاجائے اوریاخودقائل ہوجائیں