35 پنکچر کی بات مجھے مرتضی پویا نے بتائی جسے نعیم الحق نے آگے سوشل میڈیا پر پھیلا دیا ، بریگیڈیئر (ر) سیمسن شرف

جمعرات 2 جولائی 2015 22:55

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) تحریک انصاف کے رہنما بریگیڈیئر (ر) سیمسن شرف نے کہا ہے کہ 35 پنکچر کی بات مجھے مرتضی پویا نے بتائیجسے نعیم الحق نے آگے سوشل میڈیا پر پھیلا دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) سیمسن شرف نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد تاثر تھا کہ بہت دھاندلی ہوئی ہے ہم نے پنجاب میں قومی اسمبلی کی 95 نشستوں پرتحقیق کی جس میں سے 40 سیٹوں پر (ن) لیگ دوبارہ جیتی اور اس نے 2008ء کے مقابلے میں 14 لاکھ اضافی ووٹ لئے اور 8 لاکھ سے زیادہ اضافی بیلٹ پیپرز چھپے اس طرح 95 لاکھ سے زائد اضافی بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے جب میں مرتضیٰ پویا کے گھر گیا تو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ تو 35 پنکچر والے ہیں ، میں نے یہ بات کور کمیٹی اجلاس میں کی کہ مجھے کسی حوالے سے 35 پنکچر والا کہا گیا تو عمران خان کے ترجمان نعیم الھق نے یہ بات سوشل میڈیا پر پھیلا دی

متعلقہ عنوان :