اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے اور علاقائی زبانوں کے فروغ کے حوالہ سے سپریم کو رٹ میں مقدمہ کی سماعت

وفاقی حکومت کو آئینی تقاضوں پرعملدرآمد کیلئے موقع دیتے ہوئے مزید سماعت 10جولائی تک ملتوی

جمعرات 2 جولائی 2015 22:50

اسلام آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سپریم کو رٹ نے اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے اور علاقائی زبانوں کے فروغ “ کے حوالہ سے مقدمہ میں وفاقی حکومت کو آئینی تقاضوں پرعملدرآمد کیلئے ایک اور موقع دیتے ہوئے مزید سماعت 10جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوجسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ا س موقع پر درخواست گزار ایڈووکیٹ کوکب اقبال ، اٹارنی جنرل سلیمان اسلم بٹ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات اعظم خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، سیکرٹری اطلاعات نے عدالت کوآگاہ کیا کہ اردوکوسرکاری زبان کادرجہ دینے کے سلسلے میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں میری طرف سے بھجوائی گئی سمری پر غور کیاجانا تھا لیکن وزیر اعظم کو ہنگامی طورپرکراچی جانا پڑ گیا جس کی وجہ سے کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا اس لئے اس حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ، جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے اٹارنی جنرل سلیمان اسلم بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے آئینی تقاضہ پورا نہیں کرنا ہے تو ہمیں بتا دیاجائے ، ہم پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ یہ ہماری ذاتی خواہش نہیں ہے بلکہ آئین کا تقاضہ ہے جس پرعمل ہوناہے ، بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 10جولائی تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :