محکمہ تعلیم کے گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں جاری کرا کے خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار8 افسران کو جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 2 جولائی 2015 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) محکمہ تعلیم کے گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں جاری کرا کے خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار8 افسران کو جیل بھیج دیاہے۔ مقدمے کا چالان جمعہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرکی عدالت نے بدعنوانی اور کروڑوں روپے خرد برد کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار بلدیہ کراچی کے محکمہ تعلیم کے ڈائیریکٹر ایجوکیشن منصور مرزا سمیت 8 افسران کو جیل بھیج دیا ہے۔

تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان منصور اختر ، سابق ڈائیریکٹر ایجوکیشن محمد امین ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سلیم خان ، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر محمد مظہر ، کلرک احسن اور نوید اور بینک افسر علیم قادری کے خلاف مقدمے کا چالان جمعہ کوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزمان پر بینک افسر علیم قادری کے ساتھ مل کر بلدیہ کراچی کے محکمہ تعلیم کے سیکڑوں گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں جاری کروا کے خرد برد کرنے کا الزام ہے۔، ملزمان کے خلاف ایف ائی اے میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :