سول ایوی ایشن کے افسران پرکرپشن کے الزامات،مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعرات 2 جولائی 2015 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف ایف آئی اے حکام نے مقدمہ درج کر لیاہے۔،سول ایوی ایشن کے افسران پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

مقدمہ ریٹائرڈ ایئرکموڈورگلزاراحمد جنجوعہ سابق چیف سول ایوی ایشین سیکیورٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرالیکٹرونک سول ایوی ایشن شیخ محبوب،محمد رضا سی ای او مبارک لان کیخلاف درج ہوا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر8/15 درج کیا گیا ہے۔ملزمان پر کروڑوں روپے مالیت کی اراضی سات روپے فی گز کے حساب سے کرائے پر دیئے جانے کا الزام ہے۔