بجلی گھروں کو تیل کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے 9ارب جاری

جمعرات 2 جولائی 2015 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی حکومت نے رمضان المبار ک کے دوران بجلی گھروں کو تیل کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے پیش نظر پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 9ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان نے بتایاکہ پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں رواں مالی سال کی پہلی قسط جاری کردی ہے۔ 9ارب روپے کی فراہمی سے رمضان المبار ک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے میں مدد ملے گی ۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق رواں مالی سال کیلئے پاور سیکٹر سبسڈی کی مد میں مجموعی طور پر 118ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :