پولیس نے یوم علی کے جلوس کے موقع پر ساؤتھ زون میں جلوس کے تمام روٹس پر سیکورٹی انتہائی سخت اور فول پروف سیکورٹی کا پلان تیار کرلیا گیا

یوم علی کا جلوس تقریباً 2بجے دن ایم اے جناح روڈ سے ساؤتھ زون میں داخل ہوگا اور افطار سے قبل کھارادر میں حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا جلوس کے تمام روٹس پر انتہائی سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ تمام روٹس کو کنٹینرز اور دیگر ہیوی گاڑیوں کے ذریعے بند کرکے محفوظ کیا جائے گا جلوس کے روٹس کی تمام بلڈنگوں کی چھت پر شوٹرز تعینات کئے جائیں گے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے روٹس کو چیک کیا جائے گا

جمعرات 2 جولائی 2015 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ 21 رمضان المبارک کو یوم علی کے جلوس کے موقع پر ساؤتھ زون میں جلوس کے تمام روٹس پر سیکورٹی انتہائی سخت اور فول پروف سیکورٹی کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ وہ اپنے دفتر میں سیدنا حضرت یوم علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس کے حوالے سے شیعہ علماء سے میٹنگ کررہے تھے۔

میٹنگ میں اہل تشیع علماء کے علاوہ آئی ایس او، جے ڈی سی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے جبکہ رینجرز کے کرنل شاہد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون، ایس ایس پی ساؤتھ ڈاکٹر فاروق، ایس ایس پی سٹی فدا حسین جانوری، ایس پی کیماڑی الطاف حسین لغاری، ایس پی سٹی، ایس پی کلفٹن اور دیگر افسران بھی موجود تھے میٹنگ میں ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل احمد نے شیعہ علماء کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یوم علی کرم اللہ وجہہ کا جلوس تقریباً 2بجے دن ایم اے جناح روڈ سے ساؤتھ زون میں داخل ہوگا اور افطار سے قبل کھارادر میں حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

جلوس کے تمام روٹس پر انتہائی سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ تمام روٹس کو کنٹینرز اور دیگر ہیوی گاڑیوں کے ذریعے بند کرکے محفوظ کیا جائے گا۔ جلوس کے روٹس کی تمام بلڈنگوں کی چھت پر شوٹرز تعینات کئے جائیں گے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے روٹس کو چیک کیا جائے گا۔ یوم علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس کے شرکاء مختلف پوائنٹ سے جلوس میں شامل ہوں گے۔

پوائنٹس پر پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں اور شیعہ علماء کی ٹیمیں بھی انہیں چیک کریں گی۔ تمام اقدامات کے ساتھ ساتھ بعض خفیہ حکمت عملی بھی اپنائی جائے گی اور سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ میٹنگ میں شیعہ علماء نے گزشتہ سال کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس مرتبہ بھی سیکورٹی کے ممکنہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ علماء نے لوڈشیڈنگ، صفائی، سیوریج کے مسائل کا بھی ذکر کیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد نے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :