راولپنڈی ،ماہ صیام میں عوام کو سبسڈی پر دی جانے والی چینی بلیک میں فروخت کر دی گئی

جمعرات 2 جولائی 2015 22:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء )ماہ صیام میں عوام کو سبسڈی پر دی جانے والی چینی بلیک میں فروخت کر دی گئی۔ رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کی طرف سے شہریوں کو سبسڈی پر دی جانے والی چینی کا ایک ٹرک حیدری چوک بازار انتظامیہ نے بلیک میں فروخت کردیا۔ رمضان بازاروں میں سستی چینی صبح دس بجے شروع کی جاتی ہے اور دوپہر ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد شام تین بجے تک فروخت کی جاتی ہے۔

اس کے بعد شہریوں کو سرخ جھنڈی دکھا دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

سستے بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں بوریاں فی کلو باون روپے فروخت کے لیے بھیجی جاتی ہیں۔ لیکن عوام کو تین درجن کے قریب ہی چینی دستیاب ہوتی ہے چینی کی گاڑی بلیک میں فروخت کرنے پر ٹی ایم او سپرئننڈنٹ چوہدری امجد اور بازار نائب انچارج ملک جمیل کے خلاف ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ اور اس سلسلہ میں ڈی سی او راولپنڈی تک بھی اطلاعات پہنچی ہیں۔ لیکن معاملہ خفیہ ہونے کی وجہ سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ بازار انچارج خالد جاویدگورائیہ سے بھی موقف لیا جا سکتا ہے۔