35 پنکچرز کا ذکر ایک ملاقات میں مرتضی پویا نے کیا: برگیڈیئر ریٹائرڈسیمسن شرف

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جولائی 2015 22:24

35 پنکچرز کا ذکر ایک ملاقات میں مرتضی پویا نے کیا: برگیڈیئر  ریٹائرڈسیمسن ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) تحریک انصاف کے رہنما برگیڈیئر ریٹائرڈسیمسن شرف کا کہنا ہے کہ ان سے 35 پنکچرز کا ذکر ایک ملاقات میں مرتضی پویا نے کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیراعلی پنجاب پر 35 پنکچرز کے الزامات کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما برگیڈیئر ریٹائرڈسیمسن شرف نے وضاحت کی ہے کہ ان سے اس بات کا ذکر ایک ملاقات میں مرتضی پویا نے کیا تھا۔

اس ملاقات میں ڈاکٹر اعجاز بھی شامل تھے۔ملاقات میں مرتضی پویا نے ازراہ مذاق کہا کہ آپ 35 پنکچرز والے ہیں جس کے بعد پارٹی کے اجلاس میں انہوں نے اس بات کا ذکر کیا۔سیمسن شرف کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن والے روز عام تاثر یہ تھا کہ دھاندلی ہوئی ہے کیونکہ 95 حلقوں میں 92 لاکھ سے زائد ووٹ پڑے جبکہ ان حلقوں میں 20 لاکھ سے زائد اضافی بیلٹ پیپرز استعمال گئے تھے۔