Live Updates

مسلمانوں کی کامیابی قرآن پاک کے قوانین کے نفاذکیلئے عملی جدوجہد میں مضمرہے،قرآن پاک سے دوری کی وجہ سے مسلمان مشکلات کا شکارہیں، رمضان المبارک نیکیوں کاسیزن ہے

جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمن کاختم قرآ ن پاک کی تقریب سے خطاب

جمعرات 2 جولائی 2015 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمن نے کہاہے کہمسلمانوں کی کامیابی قرآن پاک کوسمجھنے اوراس کے قوانین کے نفاذکے لئے عملی جدوجہدکرنے میں مضمرہے،قرآن پاک سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان مشکلات سے دوچارہیں، رمضان المبارک نیکیوں کاسیزن ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جولوگ رمضان کے روزے ایمان واحتساب کے ساتھ رکھیں گے ان کے سب گزشتہ گناہ معاف کردیئے جائیں گے اورایسے ہی جولوگ ایمان واحتساب کے ساتھ رمضان کی راتوں میں نوافل)تراویح وتہجد(پڑھیں گے انکے بھی سب پچھلے گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔

وہ جمعرات کو یہاں صلوة تراویح میں ختم قرآ ن پاک کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں جمعیت بلوچستان کے امیرمولانافیض محمد،ضلعی امیرمولاناولی محمدترابی،نامورخطیب مولاناعبدالمجیدندیم شاہ،مولاناسیدعدنان کاکاخیل،جمعیت آزادکشمیرکے امیرمولاناسعیدیوسف،وفاقی وزیرالحاج محمداکرم خان درانی سمیت بڑی تعدادمیں ملک بھرسے آئے ہوئے علماء کرام اورکارکنان جمعیت موجودتھے۔

(جاری ہے)

مولانافضل الرحمن نے کہاکہ حدیث شریف میں آتاہے کہ جب رمضان میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں،دوزخ کے دروازے بندکردیئے جاتے ہیں اورشیاطین جکڑدیئے جاتے ہیں،رمضان کاپہلاعشرہ رحمت،دوسرامغفرت اورتیسراعشرہ جہنم سے نجات کاہے،رمضان صبراورہمدردی کامہینہ ہے،صبرکابدلہ جنت ہے،اس ماہ میں مومن بندوں کے رزق میں اضافہ کیاجاتاہے،روزہ دنیامیں شیطان ونفس کے حملوں سے بچاوٴکے لئے اورآخرت میں آتش دوزخ سے حفاظت کے لئے ڈھال ہے،روزہ میں بے ہودہ اورفحش باتیں نہ بکے اورشوروشغب نہ کرے،اگرکوئی دوسراالجھنے کی کوشش کرے اورگالیاں بکے تواس سے لڑائی نہ کرے بلکہ کہہ دے کہ میراروزہ ہے انہوں نے کہاکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ روزہ اورقرآن دونوں بندے کی سفارش کریں گے اوران دونوں کی سفارش قبول ہوگی اورمومن بندوں کے لئے جنت اورمغفرت کافیصلہ فرمادیاجائے گاانہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کے اتحاد،اتفاق اورمظلوم ومحکوم مسلمانوں کی آزادی اورحریت کے لئے قبولیت کے وقت خصوصی دعاوٴں کااہتمام کیاجائے،مسلمانوں کی کامیابی قرآن پاک کوسمجھنے اوراس کے قوانین کے نفاذکے لئے عملی جدوجہدکرنے میں مضمرہے،قرآن پاک سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان مشکلات سے دوچارہیں،انہوں نے آخرمیں اپنے ملک کی سالمیت اوراستحکام اورامت مسلمہ کی وحدت کے لئے اجتماعی دعاکی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :