Live Updates

عمران خان کا گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں نقصان پر اظہار افسوس

جمعرات 2 جولائی 2015 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گوجرانوالہ میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے قریب مسافر ٹرین کو پیشہ آنے والے حادثہ انتہائی تکلیف دہ تھا، جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی اور ذرائع نقل و حمل خصوصاً ریلوے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنا کر حادثات کی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی حکومت اور ریلوے کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف اس واقعے کی جامع تحقیقات کروائیں بلکہ مستقبل میں مسافروں کو اس قسم کے واقعات سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کریں۔ اپنے بیان میں زخمی شہریوں کے لئے علاج معالجے کی مکمل سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین نے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :