عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں: وزارت داخلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جولائی 2015 22:13

عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبریں من گھڑت ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردی بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ملزمان کے اعترافی بیان کی خبریں ٹی وی چینلز پر چلنے پر وفاقیو زارت داخلہ کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں، ایسی خبریں کیس پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔