جاپان کی حکومت فاٹا میں زراعت کے شعبہ کی ترقی کے لئے عالمی ادارہ خوراک کو مالی معاونت فراہم کریگی

جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا اور پاکستان میں ایف او اے کے نمائندے بیٹرک ٹی ایون نے منصوبے پر دستخط کر دیئے

جمعرات 2 جولائی 2015 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جاپان کی حکومت وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے فاٹا میں زراعت کے شعبہ کی ترقی کے لئے عالمی ادارہ خوراک (ایف اے او) کو مالی معاونت فراہم کرے گی۔ جمعرات کو پاکستان میں جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا اور پاکستان میں ایف او اے کے نمائندے بیٹرک ٹی ایون نے منصوبے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات خان بوسن بھی موجود تھے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث فاٹا کی صورتحال خراب ہو گئی جس کے باعث 2لاکھ 60خاندانوں نے نقل مکانی بھی کی، فاٹا سیکرٹریٹ نے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی اور آبادکاری کے لئے جامع منصوبہ بھی تیار کیا ہے جس کے تحت 2لاکھ 18ہزار سے زائد خاندانوں کو واپس اپنے آبائی علاقے میں بھیجنے کے انتظام کیے جا رہے ہیں، جاپان کی طرف سے زراعت کے شعبہ کی ترقی کے منصوبے کا مقصد کرم اور خیبرایجنسی میں غربت میں کمی لانا اور معاشی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنا ہے تا کہ وہاں کے مکینوں کو فصلوں، لائیوسٹاک، پولٹری اور فشریز کے شعبوں سے مستفید ہو سکیں، اس منصوبے سے 26ہزار سے زائد خاندان فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے کہا کہ حکومت پاکستان، فاٹا کے متعلقہ اداروں، عالمی ادارہ خوراک (ایف اے او) جاپانی ادارہ جائیکا کے تعاون پر زراعت کے شعبہ کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فاٹا میں زرعی سرگرمیاں بحال کرنے اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :