ہماری ناکامیوں کی بڑی وجہ قرآن پاک سے دوری ہے،احسن اقبال

قرآن پاک کی تلاوت تو کرتے ہیں لیکن سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے، قرآن زندگی کے ہر شعبے کے لئے ہدایات کا درس دیتا ہے۔،صوت القرآن ریڈیو چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 2 جولائی 2015 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری ناکامیوں کی بڑی وجہ قرآن پاک سے دوری ہے۔ قرآن پاک کی تلاوت تو کرتے ہیں لیکن سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے۔ قرآن زندگی کے ہر شعبے کے لئے ہدایات کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوت القرآن ریڈیو چینل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صوت القرآن ریڈیو چینل 24 گھنٹے ترجمے کے ساتھ قرآن کی تلاوت کی سہولت موجود ہو گی۔ قرآن دوسروں سے حسن سلوک کی تلقین کرتی ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم قرآن سے اپنی تربیت جوڑ دیں اور حضرات کے بجائے قرآن کی دلیل کو اپنائیں۔ تو موجودہ وقت میں مسلمانوں کے درمیان اختلافات خود بخود ختم ہو جائیگی۔

(جاری ہے)

ہم نے قرآن کے صحیح فہم کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی۔

آج ہمارا علم جمود کا شکار ہے۔ آج کیوں ہمارے ہاں ابن سینا‘ ابن الہشم‘ ابن خلدون جیسی ہستیاں پیدا نہیں ہوتیں۔ وجہ یہ ہے کہ انہوں نے قرآن کے میکنزم کو سمجھنے کی کوشش کی تھی۔ جب ہم نے اس کے ساتھ تعلق توڑ دیا علم سے غافل ہو گئے تو دوسروں سے قرض لینے پر مجبور ہو گئے۔ جو دوکاندار قرآن کو سمجھتا ہے تو ان کے ماپ تول میں کبھی فرق نہیں ہوتا۔

ہم قرآن کی تلاوٹ کرتے ہیں لیکن سمجھنے کی کوشش سے قاصر ہیں۔ قرآن کے اندر کاروبار‘ سیاحت‘ سیاست کوئی بھی شعبہ ہو ان کیلئے واضح ہدایات موجود ہیں۔ قرآن ماضی اور مستقبل میں ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رمضان میں میں نے وزیراعظم کو صوت القرآن ریڈیو چینل کا مشورہ دیا تھا جو انہیں پسند آیا اور اس کے لئے انہون نے خطیر رقم رکھ لی