قرآن کی تعلیمات کو آگے پہنچانا باعث اجر اور کار خیر ہے، پرویز رشید

ریڈیو کو صوت القرآن کی اسلام کی حقیقی تعلیمات پیش کرنی ہیں،صوت القرآن ریڈیو چینل کے افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 2 جولائی 2015 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے صوت القرآن ریڈیو چینل سروس کا افتتاح کرتے ہوئے ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہون نے ان خیالات کا اظہار صوت القرآن ریڈیو چینل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں افسروں بچوں سمیت تمام افراد کے جان بحق ہونے پر انتہائی دکھ ہوا ہے۔

اس لئے اس پروگرام میں کوئی تالیاں نہیں بجائی جائیں گی۔ آپ کو چاہئے کہ تالیاں بجانے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹرین حادثے میں متاثرین کے خاندان کیساتھ اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور جاں بحق لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریڈیو کو صوت القرآن کی اسلام کی حقیقی تعلیمات پیش کرنی ہیں۔ قرآن کی تعلیمات کو آگے پہنچانا باعث اجر اور کار خیر ہے۔

قرآن کے مطابق ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ اسلام سلامتی کا مذہب ہے انسانیت کی خدمت کرنے کا مذہب‘ دکھ درد میں شامل ہونے کا مذہب ہے جس کی تعمیر پیغمبر اسلام نے کی۔ قرآن پاک کی تلاوت لوگوں کے کانوں کو پہنچانا اجر کا کام ہے پاکستان میں سب سے زیادہ اس کی ضرورت ہے۔ ڈجی ریڈیو سے درخواست ہے کہ اچھی قرات والی آواز لوگون تک پہنچائیں۔ پاکستان میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے انہیں موقع دیا جائے۔ آج کے پروگرام کا جتنا بھی ثواب ملے اس کا ثواب ان شہیدوں کو دیا جائے۔