چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ خاتمہ کا نواز شریف کا وعدہ غلط تھا ایسا بیان نہیں دینا چائیے تھا، خواجہ آصف

ملک میں توانائی کا بحران انتہائی سنگین تھا اور اب بھی موجود ہے مگر موجودہ اسے ختم کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں ملک بھر میں مختلف پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں اور انشاء اللہ 2018ء تک توانائی بحران تک کافی حد تک قابو پالیا جائے گا، ٹی وی گفتگو

جمعرات 2 جولائی 2015 22:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2011ء کے انتخابات کے دوران نواز شریف نے چھ ماہ کے اندر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا جو عوام کے سامنے وعدہ کیا تھا وہ غلط تھا انہیں ایسا کسی صورت میں بیان نہیں دینا چاہیے تھا ان کے بیان کی نہ میں اور نہ ہی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے یہ بیان ایک نجی پروگرام میں کہی خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں توانائی کا بحران انتہائی سنگین تھا اور اب بھی موجود ہے مگر موجودہ اسے ختم کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہی اور اس اثنیٰ میں ملک بھر میں مختلف پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں اور انشاء اللہ 2018ء تک توانائی بحران تک کافی حد تک قابو پالیا جائے گا اور اس سلسلہ میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں یہ واضح طورپر کہا ہے کہ میں نے انتخابی مہم کے دوران کسی بھی جلسہ میں چھ ماہ یا ایک سال کا کوئی وعدہ نہیں کیا تھا انہوں نے ایوان کو یقین دلایا تھا کہ ہم بجلی بحران پر جلد قابو پالینگے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے انتخابات کے دوران جذباتی ہوکر ایسی تقریریں کیں جو انہیں کرنی چاہیے تھی مگر ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ جس تیز رفتاری سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کوشش کررہی ہے اس سے بہت جلد خاطر خواہ نتائج برآمد ہونگے

متعلقہ عنوان :