پاکستان میں تبدیلی کا راستہ روکنا کسی صورت ممکن نہیں،عمران خان
تحریک انصاف کا پیغام ملک کے طول وعرض میں پھیل چکا ہے، روایتی سیاستدانوں اور اقتدار کے کھیل میں ملوث بدعنوان عناصر کیلئے پاکستان میں زمین تنگ ہو رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
جمعرات 2 جولائی 2015 22:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی کا راستہ روکنا کسی صورت ممکن نہیں۔ تحریک انصاف کا پیغام ملک کے طول وعرض میں پھیل چکا ہے، روایتی سیاستدانوں اور اقتدار کے کھیل میں ملوث بدعنوان عناصر کیلئے پاکستان میں زمین تنگ ہو رہی ہے، انشاء اللہ پاکستان میں صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کا خواب جلد پورا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں جہلم سے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین ،نارووال سے سابق وزیر مملکت طارق انیس، گوجرانوالہ سے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ، راجن پور سے سابق رکن قومی اسمبلی دوست محمد مزاری ،گوجرانوالہ سے چوہدری ظفر اللہ چیمہ، شیخوپورہ سے عمر آفتاب ڈھیلوں ، قصور سے بیرسٹر شاہد محمود، رانا ممتاز جویا، فیصل آباد سے چوہدری علی اختر، ڈاکٹر شفیق،نارووال سے عمر شریف شامل ہیں۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی ، سنٹرل آرگنائزر جہانگیر ترین ، پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کارکنان اس کا اصل سرمایہ ہیں۔ پنجاب بھر سے اہم سیاسی کارکنان اور رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائی اطمینان کا باعث ہے، اس سے صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کے قدم مضبوط ہوں گے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ ملک بھر سے اہم سیاسی قائدین اور کارکنان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کی علامت ہے کے تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت جبکہ چیئرمین عمران خان ملک کے سب سے مقبول سیاسی رہنما ہیں۔ `مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.