اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے، اقبال ظفر جھگڑا

پارٹی الیکشن کے حوالے سے تمام معاملات کا جائزہ لے گی اور یونین کونسلر کے امید وارں کو حتمی شکل دے گی،سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن)

جمعرات 2 جولائی 2015 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل سنیٹر اقبال ظفر جھگڑانے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اگر جماعتی بنادوں پر ہوئے تو وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔ اور پارٹی ان الیکشن کے حوالے سے تمام معاملات کا جائزہ لے گی اور یونین کونسلر کے امید وارں کو حتمی شکل دے گی۔

اس کمیٹی کے کنونیر ڈاکٹر طارق فضل ، (ایم این اے) کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ممبر ان میں سٹی صدر راجہ عظمت جاوید، سٹی جنرل سیکرٹری ساجد عباسی، رورل صدر راجہ وقار ممتاز ،رورل جنرل سیکرٹری چوہدری توصیف، ملک ابرار احمد (ایم این اے)، انجم عتیق خان، چوھدری اشرف گجر اور سردار مہتاب احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اقبال ظفر جھگڑا نے مزید کیا ہے کہ پارٹی کسی طرح کی دھڑے بندی کی اجازت نہیں دی جاے گی اور کچھ لوگ پارٹی کانام استعمال کر رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے مفاد کے خلاف عناصر کو ہر گزر اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں اور نام نہاد گروپ بنا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی سازش کریں۔ انھوں نے کہا کارکن پارٹی کا اثاثہ ہے اور ہم ہر قمیت پر پارٹی اور کارکنان کے مفاد کا تحفظ کرے گے اور پارٹی امور کے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار وزیر اعظم صاحب کی نامزد کردہ کمیٹی کو حاصل ہے۔ `