لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نئی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر سماعت کے لیے لارجربینچ بنانے کی سفارش کردی

جمعرات 2 جولائی 2015 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے نئی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر سماعت کے لیے لارجربینچ بنانے کی سفارش کردی ۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013میں ترامیم کی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کیا جو الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت ہے ایکٹ میں ترامیم کرکے پنجاب حکومت نے من پسند طریقیسے حلقہ بندیاں کروائیں لہذا عدالت سے استدعا ہے نئی ترامیم سمیت حلقہ بندیوں کے عمل کو کلعدم قراردیاجائے فاضل جج نے ریمارکس میں کہاکہ یہ معاملہ انتہائی اہم ہے لارجربینچ بنایاجائے فاضل جج نے معاملہ پر لارجربینچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بجھوا دی۔

متعلقہ عنوان :