دفاعی ادارے پاکستان بچانے کے جہاد میں مصروف ہیں‘صاحبزادہ حامد رضا

حکمرانوں نے ملک کو کنگال اور عوام کو بدحال کردیا ہے‘اب جمہوریت کے نام پر بلیک میلنگ نہیں چلے گی

جمعرات 2 جولائی 2015 22:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ دفاعی ادارے پاکستان بچانے کے جہاد میں مصروف ہیں ۔ حکمرانوں نے ملک کو کنگال اور عوام کو بدحال کردیا ہے۔اب جمہوریت کے نام پر بلیک میلنگ نہیں چلے گی ۔ قوم کرپشن کرنے والوں کا بے رحم احتساب چاہتی ہے۔بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ خو ش آئند ہے۔

بھارت پر پابندیاں لگوانے کا بہترین موقع ہے۔پنجاب میں بھی دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے۔درسی کتب میں غلط نقشے شائع کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔کراچی کے مسئلہ کے حل کیلئے اعلانات نہیں اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم کا دورہ کراچی نمائشی اور بے سود تھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے تھنک ٹینک سے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سول حکو مت نے اپنے حصے کا کام نہ کیا تو آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ضائع ہو جائیگی ۔وفاقی و صوبائی حکومتیں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد یقینی بنائیں ۔قانون کی حکمرانی کا فقدان پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔حکمرانوں نے کرپشن کو پیشہ بنا لیا ہے۔دہاڑی باز حکمران قوم پر مسلط ہیں ۔

حکمران قومی خزانے کو مال مفت دل بے رحم کی طرح استعمال کررہے ہیں۔بجلی بحران پر وفاق اور سندھ میں اختلافات افسوسناک ہیں۔بڑی سیاسی جماعتیں فوج کے احتسابی عمل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں۔دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف آپریشن روک دیا گیا تو ملک کبھی درست نہیں ہوگا۔ ملک میں ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور انہیں پوچھنے والا کو ئی نہیں۔اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اکیس فیصد اضافہ غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے۔

متعلقہ عنوان :