ریلولے ٹریک پر بم کی اطلاع، پشاور جانے والی خوشحال ایکسپریس کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا

جمعرات 2 جولائی 2015 22:04

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جیکب آباد میں ریلولے ٹریک پر بم کی اطلاع، پشاور جانے والی خوشحال ایکسپریس کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا، اطلاع جھوٹی نکلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے ریلوے حکام کو اطلاع دی گئی کہ ریلوے ٹریک پر بم کی اطلاع ہے جس کی وجہ سے جیکب آباد سمیت کشمور تک ریلوے ٹریک پر بم کی تلاش جاری کی گئی اور پولیس و ریلوے حکام نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا جبکہ کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ،5گھنٹوں تک ٹریک کا معائنہ کیا گیا اور ٹریک کو کلیئر قرار دیکر 5گھنٹوں کی تاخیر کے بعد خوشحال ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کیا گیا ، رابطہ کرنے پر اسٹیشن ماسٹر نصیر احمد بھٹو نے بتایا کہ ہمیں پولیس نے اطلاع دی کہ ریلوے ٹریک پر بم کی اطلاع ہے جس کی وجہ سے خوشحال ایکسپریس کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا انہوں نے بتایا کہ بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :