Live Updates

عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی نے اپنے بیٹوں پر پولیس کی جانب سے تشدد کیے جانے پر پولیس کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جولائی 2015 21:54

عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی نے اپنے بیٹوں پر پولیس کی جانب سے تشدد کیے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی نے اپنے بیٹوں پر پولیس کی جانب سے تشدد کیے جانے پر پولیس کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی نے اپنے بیٹوں پر پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کیے جانے پر پولیس کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وہ تھانہ ریس کورس پہنچی ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے بھانجوں پر ٹریفک وارڈن کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم آج منظر عام پر آنے والی ویڈیوز نے کیس کو نیا رخ دے دیا ہے۔ منظور عام پر آنے والی ویڈیوز میں پولیس کی جانب سے عمران خان کے بھانجوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ میڈیا پر عمران خان کے بھانجے عبداللہ کی چند تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں جس میں ان کے جسم پر تشدد کے نشانات دکھائے گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :