سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس کے کمیٹی نمبر 4 میں بارش کا پانی داخل ہونے پر ملتوی
چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر محمد یوسف بادینی کا سی ڈی اے انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار
جمعرات 2 جولائی 2015 21:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس کے کمیٹی نمبر 4 میں بارش کا پانی داخل ہونے پر ملتوی کر دیا گیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر محمد یوسف بادینی نے سی ڈی اے انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ آئندہ اس طرح کی غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا سی ڈی اے انتظامیہ کی نا اہلی پر کمیٹی کی طرف سے چیئرمین سی ڈی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان کمیٹی چیئرمین و ممبران کمیٹی محمد یوسف بادینی، احمد احسن، ستارہ ایاز، نگہت مرزا، ثمینہ عابد کے علاوہ سیکریٹری وزارت عارف احمد خان، آئی جی فاریسٹ، سید ناصر محمود، ڈی آئی جی ڈاکٹر شہزاد ، ڈی جی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ڈاکٹر خورشید بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
چیئرمین کمیٹی اور ممبران نے کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے اموات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ،وفاقی وزیر مشاہد الله خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں اس وقت پاکستان کا اہم ترین مسئلہ ہے جس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔
سنجیدگی سے متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین کمیٹی اور ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ ادارہ جاتی رابطوں کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ آئندہ حادثات کو روکا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.