بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ صحت کے 9 ڈاکٹروں اور دیگر افسران کو کام میں غفلت ، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری
جمعرات 2 جولائی 2015 21:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی روشن علی شیخ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ صحت کے 9 ڈاکٹروں اور دیگر افسران کو کام میں غفلت ، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی روشن علی شیخ نے مختلف ہیٹ اسٹروک سینٹرز کا اچانک دورہ کیا جہاں کام کو تسلی بخش نہ ہونے کے باعث شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ سینٹرز کے انچارجز کو تنبیہی نوٹس اور شوکاز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر ان افسران کو شوکاز جاری کردیئے گئے جن میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر افسران شامل ہیں۔
جن افسران کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ان میں سوبھراج میٹرنٹی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد علی ،ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم بھولا والا اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ممتاز بشیر جبکہ کے ڈی اے ونگ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سلیم میمن فوکل پرسن 1122 سروس ڈاکٹر انور سہیل ، میڈیکل آفیسر حادثات عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر آفاق اور ٹرانسپورٹ انچارج 1122 ایمبولینس ریسکیو میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ایم سی مسٹر فضل شامل ہیں جبکہ عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل آفیسر حادثات ڈاکٹر صوفیہ اور ڈاکٹر اظہر کو تنبیہی نوٹس جاری کیا گیا ہے اس اقدام کا مقصد ہیٹ اسٹروک مینجمنٹ کے سلسلے میں قائم کئے گئے طبی مراکز میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ رویے کے مظاہرے کا سدباب کرنا اور ان طبی مراکز کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کو زیادہ بہتر علاج معالجے کی خدمات مہیا کرنا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.